English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالم اسلام کے ناگزیر حالات ناقابلِ بیان ہے : مولانا خواجہ معین الدین ندوی

share with us

وہ کل رات بعد نمازِ عشاء خلیفہ جامع مسجد میں جماعت کے سالانہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے ادب و احترام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا ادب کیا جائے پھراس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب و احترام کو اپنے اوپر لازم کیا جائے اور پھر بالترتیب صحابہ،اور علماء عظام کا احترام کیا جائے ۔شیطان نے ہمیں ایسے مقام پر کھڑا کردیا ہے کہ آج ہم ان کی علم کے قدرداں ہونے کے بجائے اپنے علم پر فخر کرنے لگے یہ حالات اس لئے ہیں کہ ہم نے آخرت کے بعد کی زندگی کو یکسر بھول گئے ہیں مولانا نے زور دیتے ہوئے کہا،یاد رکھیں کہ گناہ کی زیادتی اللہ کی معرفت اور قربت کو دور کردیتی ہے ۔مولانا موصوف نے اپنے خطاب کے دوران نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے نوجوان دین کے ضروری مسائل سے ناواقف ہیں ۔ حالات نے اس قدر کروٹ لی ہے کہ وہ جنابت تک کے مسائل سے لاعلم ہیں ۔ مولانا نے عالم اسلام ناگزیر حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و ستم کی یہ داستاں ناقابلِ بیان ہے ۔آئے دن ہزاروں کی تعداد میں مسلمان شہید ہورہے ہیں ۔ دوسری طرف خلیجی ممالک اپنی عیاشی میں مبتلا ہیں اور ان کی امداد کرنے کے بجائے اپنی ذات پر کروڑوں روپیہ خرچ کررہے ہیں ۔ جناب محتشم ہاشم صاحب نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے جماعت کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور کہا سال گذشتہ جماعت کی طرف سیرت النبی کا جلسہ ، عورتوں کے لیے درسِ قرآن کے اہتمام کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کے لیے تربیتی جلسہ کا اہتمام کیا ہے جس کے بعد انہوں نے پوری رپورٹ پیش کی ۔ جناب محمد علی سدی باپا نے گوشوارہ کی تفصیلات فراہم کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ مبین احمد کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں حافظ محمد انیس بیندوری نے نعت پیش کی ۔ جلسہ کی صدارت جناب سید حسن سقاف نے کی ۔ 

کرناٹکا بینک میں اچانک سیکوریٹی سائرن کی گونج 

بھٹکل 4؍ جنوری (فکروخبرنیوز) شہر کے کاماکشی پیٹرول بنک کے بغل میں واقع کرناٹکا بینک میں آج بعد نمازِمغرب قریب سات بجے اچانک سیکوریٹی سائرن بجنے کی وجہ سے لوگوں کا ایک جم غفیر جمع ہوا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع پاکرپولیس نے بینک ملازمین سے رابطہ کرکرتے ہوئے بینک کا اندرونی و بیرونی معائنہ کیا جس کے بعد پتہ چلا کہ سائرن میں خرابی ہونے کی وجہ سے سائرن اس طرح اچانک بج اُٹھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا