English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سے کسی بھی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا گیا : وزیرِ اعلیٰ سدارامیا

share with us

انڈین ایکسپریس نے اس خبر کو تفصیلاً شائع کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے پولس کی چھاپہ مار کارروائی پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے اسے سازش قرار دیا ہے کیوں کہ اس موقع پر کسی بھی مقامی افرا د کو یا میڈیا کو بھروسے میں نہیں لیا گیا۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ داخلہ کے جے جارج کا کہنا تھا کہ ہماری پولس نے انہی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہیں، ہم نے کسی بھی سازش کے تحت کسی کو نہیں پھنسایا ہے،اگلے دنوں میں جب چارج شیٹ داخل کی جائے گی تو پولس کے اختیارات کو بھی گنوایا جائے گا، انہوں نے مزید کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ تحقیقات اب بھی جاری ہیں تو اس سلسلہ میں زیادہ تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، بنگلور پولس نے بھٹکل کے ایک گھر میں چھاپہ مار کارروائی کررہی تھی تو اس وقت اس نے اصول و ضوابط کا بھی لحاظ رکھا ہے ۔
تنظیم کے وفد نے جب ان سے یہ کہا کہ گرفتار شدگان میں صدام حسین نامی نوجوان ایک گجری بیوپاری ہونے کی وجہ سے گھر کی حالت بڑی تنگ ہے اور ان کے گھر میں اس کے علاوہ کوئی پرسانِ حال نہیں ، اور عوام اس کے گھروالوں کی امداد کرنے کے لئے اس کے گھر کے پاس جانے سے بھی خوف کھارہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ کوئی بھی تنظیم ان کے گھروالوں کی مدد کرسکتی ہے، ہمیں اس سے کوئی شکایت نہیں اور پولس کسی بے قصور کو گرفتار نہیں کرے گی، مگر ہم دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑسکتے۔ 
اس بیچ بنگلور پولس کمشنر ایم این ریڈی نے کہا ہے کہ پولس نے دھماکہ خیز مادہ کی ضبطگی کی کارروائی کے دوران پوری طرح قانون کو پاس ولحاظ رکھا ہے ، ہم نے کرمنل کوڈ (سی آر پی سی) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ کا بھی خیال رکھتے ہوئے بھٹکل کے ایک گھر میں چھاپہ ماری کی کارروائی کی، اس موقع پر پانچ چشم دید گواہ ہمارے ساتھ تھے اور ہم نے کچھ سرکاری افسران کو بھی اس وقت ساتھ لیا تھا، اہم ترین معاملات اور دہشت گردانہ کارروائی کے کیس وغیرہ میں پولس اس کا بالخصوص لحاظ رکھتی ہے، وزیرِ داخلہ کے جے جارج نے یہ بھی کہا کہ بنگلور چرچ اسٹریٹ بم دھماکہ معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا، اس کیس میں قریب 200پولس نوجوانوں کی ٹیم تحقیقات کررہی ہے، جب پور ی سچائی سامنے ہوگی تو عوام کے سامنے تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ 
گرفتار نوجوانوں کے ساتھ سی سی بی پولس پہنچی بھٹکل 
ملحوظ رہے کہ کل بنگلور میں وزیرِ اعلیٰ سے بھٹکل تنظیم کا وفد ملاقات کررہا تھا تو ادھر بھٹکل میں سی سی بی پولس افسران گرفتار شدہ نوجوانوں کے ساتھ بھٹکل پہنچ کر کئی اہم علاقوں کی چھان بین کی، ریاض سعیدی کو یہاں فاروق اسٹریٹ میں واقع ایک گھر میں لے جاکر چھان بین کی گئی تو وہیں ریاض سعیدی کو تنگن گنڈی کے بندرگاہ لے جاکر ساحل کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آفاق کو اس کے تالہ بند گھر میں لے جا کر بھی چھان بین کی گئی بتایاجارہاہے کہ گھر میں تالہ رہنے کی وجہ سے تالا توڑا گیا اور دوسری اطلاع کے مطابق آفاق کی بیوی کو بھی بلا کر اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ وہیں ان کو نستار کے ساحل پر لے جاکر تحقیقات کی گئی ، اس سلسلہ میں اب ایک اور ملزم کا نام سامنے آرہا ہے جس کی شناخت عفیف جیلانی عرف عفیف موٹا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایاجارہا ہے کہ اس کا نام پہلے سے تحقیقاتی ایجنسیوں کی وانٹیڈ فہرست میں شامل ہے اس کے علاوہ بندرروڈ پر واقع اس کے گھر پہنچ کر پولس نے یہاں بھی تحقیقات کی جب کہ آفاق اس وقت ان کے ساتھ تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا