English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہرِ بھٹکل کے ہوٹل فار سیژن(بار) پر لگے گا تالا

share with us

بلدیہ چیف افسر محترمہ نے ان باتوں کا اظہار اس موقع پر کیا جب یہاں کے مقامی ذمہد اران کے ایک گروپ نے مذکورہ بالا ہوٹل کے غیرقانونی ہونے اور پھر بغیر لائسنس کے چلائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے دفتر میں شکایت نامے کے ساتھ پہنچے ۔ اس موقع پر مقامی احباب نے الزام لگایا کہ یہاں آس پاس میں رہائشی مکانات ہیں، اسکول و کالجس ہیں، شہر بھٹکل میں اغوائی کے واردات پیش آرہے ہیں، ایسے حالات میں بیچ شہر ایک ’’بار‘‘ کا ہونا باعثِ تشویش بھی ہے اور عوام کے لیے پریشانی کا باعث بھی،شرابی نشہ کے دھت میں کیا کرتے ہیں یہ خود انہیں کو اندازہ نہیں ہوتا۔ ایسے حالات میں بیچ شہر میں بار بغیر لائسنس کے چلایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسی مہینہ کے 18تاریخ کو ایک مقامی کنڑا اخبار میں یہ نوٹس جاری کی گئی تھی کہ شہر بھٹکل میں ایک بار ہوٹل کے افتتاح کے لیے بلدیہ سے اجازت طلب کی گئی ہے اس وجہ سے تین ہفتہ کے اندر کسی کو اعتراض ہو تو بلدیہ دفتر سے رجوع کرکے درخواست دی جائے۔ اسی بات کے ردِ عمل کے طور پر مقامی احباب نے یہ اعتراض یہاں جتایا اور اپیل کی کہ فوری طور پر بار کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے ، مگر اس موقع پر چیف افسر انو پما نے بتایا کہ ابھی تک بلدیہ نے لائسنس جاری نہیں کیا ہے وہ عارضی طور پر اے سی سے اجازت لے کر بار چلارہے ہیں، اس موقع پر فکرو خبر کے فوٹو جرنلسٹ زہیر قاسمجی نے چیف افسر سے یہ سوال کیا کہ جب اتنے سارے شکایات اور اعتراضات آپ کے سامنے پیش کئے جارہے ہیں تو اگلی کارروائی آپ کی جانب سے کیا ہوگی تو چیف افسر نے جواب دیا کہ کل بارہ بجے کے اندر بار کو نوٹس جاری کی جائے گی اور اگر آٹھ دن کے اندر بار بند نہیں کیا گیا تو قانونی طورپر بار کو مقفل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر یہاں جناب حسن شبربرماور، مولانا یاسر ندوی ؔ اور جناب امتیاز اُدیاور وغیرہ موجود تھے۔

DSCF6012

DSCF6018

DSCF6021

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا