English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیرت کو اسوہ بناکر چلیں : مولانا خواجہ ندوی

share with us

ان خیالات کااظہار جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استادِ حدیث وفقہ مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کیا ۔ وہ یہاں کل رات نوبجے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی تعلیمی وثقافتی کمیٹی کی طرف سے جامعہ اسلامیہ ، انجمن اور شمس کے طلباء کے مابین منعقدہ سیرت النبی کے عنوان پر تقریری مقابلہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے کہا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسوہ بنایا اسی وجہ سے وہ ہمیشہ آپ پر مرمٹنے کے لئے تیار رہتے تھے ۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ آپ کا لایا ہوا دین پہونچایا جائے ۔ دنیا کی کوئی چیز ان کوخوف میں مبتلا نہیں کرسکی ۔مولانا نے اس تقریری مقابلہ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داروں سے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی درخواست کی ۔ مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا مقابلہ دنیا کی کوئی چیز نہیں کرسکتی ۔اسی سے ایوانِ باطل امن وسلامتی سے متمتع ہوسکتی ہے ۔ اس عشق اور پیغام کو عام کرنے کا جذبہ انسانیت کو کامیابی اور کامرانی کی طرف لے جاتا ہے اور مہد سے لحد تک یہی پیغام ہونا چاہئے ۔ مزید کہا کہ آپ کی اتباع ہی میں دنیا وآخرت کی کامیابی ہے ۔ مقابلہ دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔اول دوم آنے والوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔
گروپ ’اے‘ میں دس طلباء نے شرکت کی جس میں آٹھویں سے دسویں تک کے طلباء شریک تھے ۔ پہلا انعام جامعہ اسلامیہ کے طالب علم شماس احمد گورٹے کو ، دوسرا انعام جامعہ اسلامیہ کے طالب علم عبداللہ سمیع آرمار اورانجمن اسلامیہ اینگلو ہائی اسکول نوائط کالونی کے طالب علم عبدالمہیمن سعداکو اور تیسرے انعام کے حقدار انجمن بوائز ہائی اسکول کے دانیال احمد سدی باپا اور شمس کے ابراہیم گلریز مشائق کو قرار دیا گیا ۔ گروپ ’بی‘ میں پی یو سی کے اور جامعہ کے علیا درجات کے طلباء نے شرکت کی جس میں پہلا انعام انجمن پی یو کالج کے سید یوسف سہیر ،دوسرا انعام جامعہ اسلامیہ کے عبدالحی ائیکری اور تیسرے نمبرپرجامعہ اسلامیہ کے عکراش اکرمی کو قراردیا گیا ۔ امتیازی نمبرات سے کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ شریک مقابلہ کو تشجیعی انعامات دےئے گئے ۔گروپ ’اے‘ کا عنوان ’’کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں‘‘ اور گروپ ’بی ‘ کا عنوان’’ محمد صلی اللہ علیہ وسلم امن وسلامتی کے پیغمبر ‘‘رکھا گیا تھا ۔اس جلسہ کا آغاز محمد شر یم آرمار کی تلاوت سے ہوا اور محمد حسن سدی باپا نے نعت پیش کی ۔ نظامت کے فرائض محمد صادق اسرمتّا نے بحسن خوبی انجام دےئے ۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی کی دعائیہ کلمات پر جلسہ اختتام کو پہونچا ۔

IMG 0023

 

bgh

IMG 0031

(بقیہ تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ کرلیں )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا