English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی کمپنیوں کا ایران میں‌ سرمایہ کاری کا اعلان

share with us

ماسکو: 05 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)روس کی گیس اور تیل کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں نے ایران میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

صدائے روز کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں کے ایک گروپ نے ایران کے وزیر تیل سے پیر کے روز ملاقات کی، جس میں گیس اور تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا گیا۔

ایرانی وزیر نے گیس و تیل کی صنعت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

روس کے وفد نے ایرانی گیس کی صنعت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور قدرتی گیس کی روس کے ساتھ ترجیح بنیاد پر تجارت شروع کرنے پرزور بھی کیا۔

ایرانی وزیر نے روسی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تفصیلات متعلقہ حکام کے سامنے رکھیں گے، جس کے بعد صورت حال کا جائزہ لے کر مذاکرات کو جاری رکھا جائے گا۔

قبل ازیں ایرانی وزیر تیل ’جواد اوجی‘ نے مضبوط توانائی تعلقات کو اپنے اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم گیس کی برآمدات اور تجارت کو بڑھانے کے لیے مختلف فریقین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا