English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کا احتجاج : یوپی وزیر کے خلاف احتجاج کے دوران ۸ افراد کی موت

share with us

لکھیم پورکھیری: 03 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے تکونیا علاقے میں بی جے پی کارکنوں اور کسانوں کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ میں تین کسانوں کی موت ہوگئی، جبکہ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق اتوار کی بنویر پور میں نائب وزیر اعلی کیسو پرساد موریہ کو ایک پروگرام میں آنا تھا جبکہ کسان اپنے مطالبات کی حمایت میں کالے جھنڈے دکھانے کے لئے کھڑے تھے۔ بی جے پی کارکنوں نے سراپا احتجاج کسانوں کو ہٹانے کی کوشش کی جسے لے کر دونوں فریقین میں تنازع شروع ہوگیا۔ اس درمیان بی جے پی کارکنوں نے کسانوں کی بھیڑ کو کار سے روندنے کی کوشش کی۔

لکیم پور کھیری کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ چار کسانوں سمیت آٹھ افراد تشدد میں مارے گئے۔

 ادھر کسانوں نے دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ کسانوں کو روندنے کی کوشش کرنے والوں میں مقامی رکن پارلیمان اور مملکتی وزیر برائے داخلہ اجئے مشر ٹینی کا بیٹا آشیش عرف مونو بھی شامل ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کثیر مقدار میں پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

کسان یونینوں نے ہندوستان بھر کی تمام کسان تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کل دوپہر سے دوپہر ایک بجے کے درمیان تمام اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ کے دفاتر پر احتجاج کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا