English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسین لگانے کے دوسرے روز طالب علم کی موت

share with us

: 03 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)گوڈی میڈلا سنکلپ ولد گوڈی میڈلا چرنجیوی تلنگانہ کے حیدرآبادسے تعلق رکھتا ہے۔ گوڈی میڈلا سنکلپ لکشمی نارائنن پرائیویٹ میڈیکل کالج، پانڈیچیری میں یو جی سیکنڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

نجی میڈیکل کالج کا طالب علم کووڈ کا ٹیکہ لینےکے ایک دن بعد فوت ہوگیا۔ گوڈی میڈلا سنکلپ ولد گوڈی میڈلا چرنجیوی تلنگانہ کے حیدرآبادسے تعلق رکھتا ہے۔گوڈی میڈلا سنکلپ لکشمی نارائنن پرائیویٹ میڈیکل کالج ، پانڈیچیری میں یو جی سیکنڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

وہ کالج کے ہاسٹل میں رہ کر میڈیسن پڑھ رہا تھا۔ سنکلپ جس نے اپنی کووڈ 19 ویکسین پڈوچیری کوڈاپکم پرائمری ہیلتھ سنٹر میں یکم اکتوبر کو لی تھی۔

اگلے دن 2 اکتوبر کو ، ساتھی رومیٹس نے سنکلپ کو ناشتہ کرنے کی دعوت دی۔ اس نے نہیں کھایا کیونکہ اسے کھانسی ہو رہی تھی اور بیہوشی محسوس ہو رہی تھی۔

فورا ساتھی طلباء اسے میڈیکل کالج ہسپتال لے گئے۔ سنکلپ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا