English   /   Kannada   /   Nawayathi

عوامی کی پریشانیوں کا کوئی ہوش نہیں ، پھر بڑھے پٹرول ڈیزل کے دام

share with us

نئی دہلی: 02 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) بین الاقوامی بازار میں خام تیل تقریباً مستحکم رہنے کے دوران سنیچر کو مسلسل تیسرے دن ڈیزل 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی ریکارڈ سطح 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پچھلے پانچ میں سے چار دن میں پٹرول 95 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، اور ڈیزل بھی نو دنوں میں 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل سات دنوں سے اضافے کے بعد ہفتے کے آخر میں امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر بریٹ کروڈ 79.28 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 75.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا