English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاندھی جینتی پرناتھورام گوڈسے زندہ باد ٹرینڈ پر

share with us

: 02 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)آج مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت ملک کے سبھی اہم سیاسی لیڈران نے انھیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔ لیکن ٹوئٹر پر ’ناتھورام گوڈسے زندہ باد‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جسے دیکھ کر سبھی حیران ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے سوشل میڈیا پر ’گوڈسے زندہ باد‘ ٹرینڈ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ ملک کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے شرمسار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ناتھورام گوڈسے نے ہی 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کا گولی مار کر قتل کیا تھا۔ گوڈسے کو اس کے لیے پھانسی کی سزا دی گئی۔ لیکن ہندوتوا ذہنیت کے علمبردار لوگ اکثر ناتھو رام گوڈسے کو مہاتما گاندھی پر ترجیح دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آج ٹوئٹر پر بھی ایسے ہی لوگوں نے ’ناتھورام گوڈسے زندہ باد‘ ٹرینڈ کرا دیا، جو مہاتما گاندھی کی بے عزتی سے کم نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 61 ہزار سے زیادہ لوگ ’ناتھورام گوڈ سے زندہ باد‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کر چکے ہیں۔ یہ سبھی گوڈسے کی حمایت میں ٹوئٹ کر رہے ہیں۔ اس عمل کی کئی لوگوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ہندوستان ہمیشہ سے روحانی قوت رہا، لیکن یہ مہاتما (مہاتما گاندھی) ہیں جنھوں نے ہمارے ملک کی روحانی بنیاد کو اپنے وجود کے ذریعہ سے ظاہر کیا اور ہمیں ایک اخلاقی حق دیا جو آج بھی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا