English   /   Kannada   /   Nawayathi

بومئی وزارت میں توسیع کو بی جے پی اعلیٰ کمان نے ٹال دیا

share with us

بنگلورو 26 ستمبر 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کرناٹک کی تقریباً دو ماہ پرانی بسوراج بومئی وزارت کی چار خالی نشستوں کو پر کرنے کے مرحلہ میں وزارت ملنے کی آس لگائے بیٹھے ہوئے بی جے پی اراکین اسبلی کی امیدوں پر پانی پھرتا نظر آرہا ہے کیونکہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی طرف سے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ہدایت دی گئی ہے کہ فی الوقت وہ وزارت میں توسیع کی کسی تجویز کو آگے نہ بڑھائیں۔ ایڈی یوروپا کو بے دخل کرکے ان کی جگہ بسوراج بومائی کو وزیر اعلیٰ بنادئیے جانے سے بی جے پی کا ایک گروہ پہلے ہی سے ناراض ہے۔ اس کی ناراضی کو وزارت میں توسیع  کے مرحلہ میں کم کرنے کی توقع کی جارہی تھی لیکن ایسا بھی کچھ نہیں ہوا تھا اس کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ کابینہ کی باقی نشستوں کو پر کرنے کے مرحلہ میں ممکن ہے کہ برگشتہ اراکین اسمبلی میں سے کچھ کو وزارت کا حصہ بانٹا جاسکتا ہے لیکن ایسی بھی اب ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ کیونکہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی طرف سے وزیر اعلیٰ کوصاف طو پر بتادیا گیا ہے کہ کرناک کا کوئی مسئلہ بی جے پی اعلیٰ کمان تک لایا نہ جائے۔ کہا جارہا ہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی طرف سے وزارت کی توسیع کے بارے میں جو رویہ اپنایا جارہا ہے اس کے سبب آنے والے چند ہفتوں کے دوران بی جے پی میں برگشتگی کا ایک نیا طوفان اٹھ سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کہا جارہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بی ای ایڈی یوروپا کی طرف سے ریاست بھر کا دورہ کرنے کے اعلان کے بعد اس سے پہلے کہ وہ اپنا دورہ شروع کرتے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے ریاست کا دورہ شروع کردیا ہے اور ہفتہ کے روز سے وہ شمالی کرناٹک کے سہ روزہ دورے کے لیے نکل پڑے۔ مانا جارہا ہے کہ بومائی کی طرف سے اپنے طور پر شروع کیے گئے اس دورہ سے ایڈی یوروپا کا خیمہ کافی ناراض ہے تو دوسری طرف سمجھا جارہا ہے کہ ریاستی بی جے پی میں ایڈی یوروپا کے دبدبے کو محدود رکھنے کے لیے بی جے پی اعلیٰ کمان کی طرف سے ہی بومائی کو ایڈی یوروپا سے پہلے ریاست کا دورہ شروع کردینے کی ہدایات دی گئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بومئی کے اس فیصلہ سے ایڈی یوروپا کے حامیوں کا گروہ ناراض ہے اب وزارت کی توسیع کو ٹال دیئے جانے کے سبب ممکن ہے کہ ان کی طرف سے بھی بومائی کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے۔ 

بشکریہ : سالار ہبلی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا