English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : یک روزہ آن لائن فقہ شافعی مسابقہ کے نتائج منظر عام پر ، دیکھئے یہاں خوش نصیب پچیس افراد کے نام

share with us

جدید تعلیم یافتہ طبقہ کو فقہ سے واقف کرانا ضروری : مولانا محمد الیاس ندوی

جب تک ملت علماء سے جڑے رہے گی وہ دین پر قائم رہے گی : مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی

بھٹکل 25؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) فکروخبر فقہ شافعی کے سوال وجواب سلسلہ کے ایک ہزار سوالات کے جوابات مکمل ہونے پر فکروخبر اور اسلامی افکار کے اشتراک سے آن لائن یک روزہ عالمی فقہی مسابقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹھارہ ممالک سے کل 1308 افراد نے شرکت کی جن میں سے 503 افراد نے صحیح جوابات دئیے۔ مسابقہ کے دن اعلان کیا گیا تھا کہ صحیح جوابات دینے والوں میں سے پچیس مساہمین کو بذریعہ قرعہ انعامات کے لیے منتخب کیا جائے گا اور پچیس ہزار روپئے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اسی قرعہ اندازی کے لیے آج رات نو بجے ایک اہم نشست دفتر فکروخبر میں منعقد کی گئی جو فکروخبر کے یوٹیوب چینل کے ذریعہ راست نشر کی گئی۔ اس میں ڈیجیٹل طور پر قرعہ نکالاگیا اور پچیس افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔

صدرفکروخبر اور بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ شروع دن سے فکروخبر کے بانی و ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے جو خواب دیکھا تھا کہ اس کو خبروں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ خبروں کے ساتھ ایسے پروگرامات دیئے جائیں جس سے دین وایمان کی سلامتی ہو اور الحمدللہ اب تک اس نے مختلف آن لائن پروگرام منعقد کیے جاچکے ہیں جس سے اب تک کئی ہزار افراد فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ آپ یہ نہ سمجھے کہ ان مسابقوں میں شرکت کرنے والے ہی فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے والدین  اور دیگر رشتہ دار بھی جڑے رہتے ہیں۔ مولانا نے ایک غلطی فہمی کا ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ فکروخبر کی طرف سے کوئی فتویٰ نہیں دیا جارہا ہے بلکہ فتویٰ طلب مسائل جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے دار الافتاء سے جواب ملنے کے بعد ہمارے چینل سے اسے نشر کیا جاتا ہے۔ مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ حلال کو حلال سمجھنا اور حرام کو حرام سمجھنا ہی فقہ ہے۔ فقہ کے ذریعہ گویا ہمارے ایمان کی حفاظت ہوجاتی ہے۔ اب ہمیں جدید تعلیم یافتہ طبقہ کو اسلام پر مطمئن کرنے کے لیے انہیں فقہ کی طرف آمادہ کریں۔

امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل واستاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے فقہ اور فقہاء کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وحدیث سے جو روح نکلتی ہے اسے فقہ کہتے ہیں اور اس کی بنیاد قرآن وحدیث ہی ہے۔ آج علماء سے عوام کے روابط کو ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں لیکن ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جب تک ملت علماء سے جڑی رہے گی وہ دین پر قائم رہے گی اورعلماء بھی ایسے ہونے چاہیے جو انسانی مزاج کو سمجھیں اور معاشرہ میں نکیر کی صلاحیت بھی ہو۔ مولانا نے مزید کہا کہ جب بھی دین کی تحریف میں کوششیں کی گئیں تو اللہ نے ایسے افراد کو پیدا فرمایا جنہوں نے حالات کا مقابلہ کیا اور معاشرے میں رہ کر مسائل اس انداز سے مرتب کیے کہ بعد آنے والوں نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا۔ مولانا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ محض دو چار مسائل جاننے سے مسائل بیان کرنے کی صلاحیت پیدا نہیں ہوسکتی اس کے لیے علم پر درک کا ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کی نظامت مولانا اظہر برماور ندوی نے کی ۔ غرض وغایت اور استقبال نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا مفتی عبدالنور ندوی نے کیا اور شکریہ مولانا عتیق الرحمن ڈانگی نے ادا کیا۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

پچیس انعام یافتگان کے نام

 

Muhammed Amaan, Muhammed Imran, Muallim

Shabnam, Syed saleem, Syed Hasaina

Maryam, Shakeel, Kola

SAYEEDA BANU, KAUSER JAFRI, SHABANDARI

Afeef ahmed, Nayeem, Damda abu

Mohammed zahoor, Mohammed jafer, Siddiq

Noor jahan, Shakir alam, Noor jahan

Manzar Mumtaz, Mumtaz Ahmad, Manzar

Waleed, Fazal, Damda faqui

Mehwish, Mohammed Zaheer, Akram

Musaab, Maveez, Abu hassaina

Arkam, Gluam Hussain, Diwan

MEHZAR AHMED, Mehboob Hussain, Siddiahmeda

Bi bi safura, Qadir mira armar, Armar

MOHAMED MUJAHID, Mahammed pasha, ALLADI

Abdurraman, Mohsin, Haji faqui

Samiullah khan, Suboothullah khana, Khan

Ahmed Mazin naite, Ibrahim K, Naite

Shahina, Mohammed ali, Parwaz

Aysha, Maqbool ahmed, Akram

Ahmed rayyan, Mohammed Ismail, Naite

Yasir, Aijaz, Kirkire

NAFIA ISHAQI, Zainul abidin, ISHAQI

Rajwa, Mohsin, Ruknuddin

Suleman yaseen, Yaseen, Sarankar

پورا پروگرام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا