English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے منعقدہ یک روزہ فقہ شافعی آن لائن مسابقہ میں اٹھارہ ممالک کے افراد نے کی شرکت

share with us

بھٹکل 19؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) فکروخبرفقہ شافعی اور اسلامی افکار کے تعاون سے منعقدہ آن لائن فقہی یک روزہ مسابقہ آج شام پانچ بجے اختتام کو پہنچا۔ اس مسابقہ میں 18 ممالک سے 1308 مساہمین نے شرکت کی۔ جملہ صحیح جواب دینے والوں کی تعداد 503 رہی اور 9 صحیح جوابات دینے والوں کی تعداد 351 رہی۔

یاد رہے کہ یہ مسابقہ فکروخبر فقہ شافعی کے ذریعہ دلائل کے ساتھ پیش کیے جانے والے ایک ہزار سوالات کے جوابات کی تکمیل پر منعقد کیا گیا تھا جس پر پچیس ہزار روپئے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

جملہ صحیح جوابات دینے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

ان شاء اللہ کل بروز پیر صحیح جوابات دینے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی جس سے مساہمین کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کس زمرے میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً فقہ شافعی کے آن لائن مسابقات منعقد ہوتے رہتے ہیں جس کے ذریعہ اب تک کئی ہزار لوگ فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا