English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز نہیں رہے

share with us

 

بنگلورو13 ستمبر 2021 )فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کے سینئر لیڈر، راجیہ سبھا کے رکن اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز 13 ستمبر پیر کی دوپہر منگلورو کے اینا پویا اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ بلسم فرنانڈیز، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ آسکر گھر میں یوگا کرتے ہوئے گرنے کے بعد گزشتہ ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پانچ دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کیرئیر میں آسکر مسلسل پانچ مرتبہ اڈپی لوک سبھا حلقہ سے منتخب ہوئے۔ وہ 1998 سے چار مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن رہے ہیں۔ آسکر نے 1972 میں اڈپی بلدیہ کے لیے منتخب ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں 1980 میں انہوں نے لوک سبھا الیکشن لڑا اور ٹی اے پائی کو شکست دی جو ان کے سرپرست سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے 2006 سے 2009 تک مرکزی وزیر محنت اور روزگار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور منموہن سنگھ کی قیادت میں یو پی اے -2 کے دور حکومت میں بھی مختلف قلمدان ان کے پاس رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا