English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ : کورونا کا ایک کیس عوام کے لئے تین دن کی پریشانی کا بنا سبب

share with us

آکلینڈ:17 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)نیوزی لینڈ میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 18اگست سے تین روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا تاہم آکلینڈ میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی تشخیص کے بعد ہنگامی فیصلے کیے گئے جن کے تحت 18 اگست سے پورے ملک میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ صرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

ادھر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا مریض ڈیلٹا وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔ ویرینٹ کی قسم جاننے کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا