English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان نےچھ صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا

share with us

کابل:09 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)ٹ افغانستان میں‌ طالبان کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے، طالبان نے چھٹے صوبائی دارالحکومت ایبک پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے پیر کو افغانستان کے چھٹے صوبائی دارالحکومت ایبک پر بھی قبضہ کر لیا، سمنگان صوبے کے ڈپٹی گورنر اور طالبان کے ترجمان نے ایبک پر قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے ایک ہفتے سے کم عرصے میں چھٹے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کیا گیا ہے، سمنگان سے صفت اللہ سمنگانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان کا صوبے پر مکمل قبضہ ہو چکا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا ہے کہ سمنگان کے دارالحکومت ایبک بھی افغان حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا اور یہ اب مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں ہے۔

طالبان کے پانچ دنوں میں 6 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد افغان فورسز کی جنوبی شہروں کی واپسی کے لیے طالبان کے ساتھ لڑائی جاری ہے، پیر کو افغانستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قندھار اور ہلمند میں جھڑپوں کے دوران طالبان کے سیکڑوں جنگ جو ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ طالبان کو بھاری نقصان ہوا ہے اور سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، واضح رہے کہ رواں برس مئی میں جب اتحادی افواج نے افغانستان سے انخلا کے آخری مرحلے کا آغاز کیا تو یہاں طویل عرصے سے جاری کشیدگی میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا