English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کے خلاف متحد اپوزیشن جماعتیں ، آج پھر ہوئی میٹنگ

share with us

نئی دہلی:09 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں پیگاسس، مہنگائی اور کسانوں کے معاملے پر حکومت کے خلاف متحد اپوزیشن جماعتوں کی آج پھر پارلیمنٹ میں دوبارہ میٹنگ ہو رہی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ ہی میٹنگ میں اپوزیشن کی 14 جماعتوں کے رہنما حصہ لیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے جمعہ کو بھی پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ کی تھی اور اس کے بعد تمام رہنما کسانوں کی حمایت میں جنتر منتر پہنچے اور 'کسان سنسد' میں شامل ہوئے۔ مانسون سیشن میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما حکومت کے خلاف متحد کر اس سے پیگاسس، کسانوں کے مسئلے اور مہنگائی کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں شروع سے حکومت کے خلاف ارکان اپنے مطالبات کے لیے ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کام نہیں ہو رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا