English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت نے اب مزید ایک شعبہ میں غیر ملکیوں کی تعییناتی ممنوع قراردےدی !

share with us

ریاض:04 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) سعودی عرب میں سعودائزیشن کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے، حکومت نے آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن سے متعلق بھی وضاحت پیش کی۔

سعودائزیشن کے تحت مملکت کے ہرشعبوں میں غیرملکیوں کی جگہ مقامیوں کو نمائندگی دی جارہی ہے، نجی اور سرکاری شعبے کے کئی ایسے عہدے ہیں جن پر تارکین وطن کی تعیناتی ممنوع قرار دی جاچکی ہے۔ سعودی حکام کے ان اقدامات سے غیرملکیوں کو اپنی نوکریوں سے متعلق خدشات ہیں

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن کا فیصلہ کئی اہم مقاصد حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جن میں ڈیجیٹل نظام کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے۔

وزارت نے بتایا کہ آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن سے مملکت کے تمام علاقوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی اور آن لائن سروس کلچر کو فروغ ملے گا، اس شعبے پر یکم اگست سے سعودائزیشن کا آغاز ہوچکا ہے، اس اقدام سے سعودیوں کو ملازمتوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

سعودی وزارت نے یہ فیصلہ مختلف پیشوں کی سعودائزیشن کے ایک جامع پروگرام کے تحت کیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت افرادی قوت نے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ افرادی فنڈ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا