English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : عیدالأضحیٰ کے موقع پر فضلہ جات اٹھانے کی ذمہ داری الہلال نے انجام دی ، تنظیم اور  شہر کے علماء نے کام کی ستائش کی

share with us

بھٹکل 02؍ اگست2021(فکروخبرنیوز) عیدالأضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی فضلہ جات کو منظم طریقہ پر جمع کرکے اسے مخصوص جگہ پر پہنچانے کے لیے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی الہلال اسوسی ایشن نے اس ذمہ داری کو بحسن وخوبی انجام دیا۔ آج الہلال کے ان نوجوانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست الہلال مسجد سے متصل ہال میں منعقد کی گئی  جس میں ان نوجوانوں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں اس سے بھی منظم انداز میں اس کام کو بخوبی انجام دینے کی امید کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ اس کام کے لیے اب الہلال ایک ٹریڈ مارک بن گیا ہے۔ جہاں بھی قربانی ہوتی ہے وہاں الہلال کا تذکرہ ضرورہوتا ہے۔ اب آپ حضرات کو اس کام کو کرتے ہوئے کئی سالوں کا تجربہ حاصل ہوگیا ہے جسے مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

الہلال کے صدر جناب عبدالرحیم نے فکروخبر کو بتایا کہ ہرسال چودہ سو بکروں کی قربانی ہوتی تھی لیکن امسال پہلے ہی دن بارہ سو بکرے اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے جس کی وجہ سے انتظامات کرنے میں کچھ دشواریاں پیش آئیں جسے اگلے دنوں میں درست کیا گیا ۔ انہوں نے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے قبل یہ کام الہلال کے نوجوان ہی انجام دیا کرتے تھے۔ جس کے بعد فضلہ جات جمع کرنے کی ذمہ داری مجلس اصلاح وتنظیم نے لی اور الہلال کو انتظامات کی ذمہ داری دی جسے ہمارے نوجوان الحمدللہ بحسن وخوبی انجام دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے جن جگہ پر فضلہ جات جمع کیے جاتے ہیں وہاں اطراف میں مقیم افراد کا بھی خصوصی شکریہ ادا ۔ انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ یہ کام اللہ کی رضا وخوشنودی اور شہر کے امن وامان کو بحال رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

مولانا عمران صاحب نے ہمیں بتایا کہ ہمارے نوجوان الحمدللہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔

جناب عتیق الرحمن منیری نے بھی نوجوانوں کی ان قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ عید کے ایام میں ماشاء اللہ الہلال کے نوجوان اس کام کے لیے اپنے اوقات کو قربان کرتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ بھی مزید بہتر انداز میں اس کام کو انجام دینے کی بات کہی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا