English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس اب ایک ایسی بیماری میں تبدیل جس کا معمول کے مطابق علاج ممکن اور آسان : روسی ماہر کی خوش کن خبر

share with us

ماسکو: عالمی وبا کرونا اس وقت بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں قہر ڈھا رہی ہے، ایسے میں روسی ماہر نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے مارسینوفسکی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل پیراجیولوجی، اشنکٹبندیی اور ویکٹر بورن امراض کے ڈائریکٹر سکندر لوکاشیف نے کرونا سے متعلق بڑا اور حیران کن دعویٰ کردیا ہے۔

روسیا ٹوئنٹی فور چینل پر ٹیلیویژن انٹرویو دیتے ہوئے سکندر لوکاشیف نے دعویٰ کیا کہ رواں سال کے فروری میں دنیا کرونا وائرس عالمی وبا کے وسط کو عبور چکی ، وبا کا مشکل دور گزر چکا، لہذا آئندہ کووڈ نائنٹین کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافے کی توقع نہیں۔

مارسینوفسکی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل پیراجیولوجی، اشنکٹبندیی اور ویکٹر بورن امراض کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ دنیا سے اس وائرس کا اثر اب ختم ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب گزشتہ سال جیسی تباہی نہیں آئے گی، مجھے آئندہ مستقبل میں یہ وائرس بے اثر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

سکندر لوکاشیف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس مہلک وبا کے سب سے مشکل وقت سے گزر چکے ہیں کیونکہ ہم نے فروری میں اس وائرس کی درمیانی پیک (شدت) کو عبور کیا تھا۔

روسی ماہر نے نشاندہی کی کہ کرونا وائرس اب ایک ایسی بیماری میں تبدیل ہوچکا ہے جس کا معمول کے مطابق علاج کیا جاسکتا ہے کیونکہ اب اس کے بارے میں زیادہ سائنسی علم اور ویکسین موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا