English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں انٹیلی جنس ادارے کے نزدیک خود کش حملہ، 10 افراد ہلاک

share with us

موغادیشو: 04جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)صومالیہ کے دارالحکومت میں چائے کے ہوٹل پر دو خود کش بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں چائے کے ایک ہوٹل پر دو افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، دونوں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

چائے کے ہوٹل پر جس وقت حملہ کیا گیا اُس وقت وہاں گاہکوں کا رش تھا اور زیادہ تر چائے پینے والوں میں قریبی واقع سیکیورٹی فورسز کے دفاتر اور تھانے کے اہلکار شامل تھے۔

صومالیہ میں حکومت کے خلاف برسرپیکار شدت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ الشباب نے 2011 سے دارالحکومت کے علاقوں پر اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے۔

رواں برس صومالیہ میں چار خود کش حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 50 سے زائد اہلکار مارے گئے جب کہ شہریوں کی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔ الشباب نے اپنی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے دفاتر اور تھانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا