English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان نے امریکا کی 715 فوجی گاڑیوں سمیت بھاری اسلحے پر قبضہ : امریکی رپورٹ

share with us

کابل: 04جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکی میگزین فوربز نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے صرف جون کے ماہ میں امریکی فوج کی جنگی گاڑیوں، اسلحہ اور گولہ بارود  اپنے قبضے میں لے لیا۔

امریکا کے معروف تجارتی میگزین فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ جون میں 715 امریکی جنگی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور سوشل میڈیا پر ان گاڑیوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

طالبان نے امریکی فوجی گاڑیوں کو افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں قبضہ کیا تھا جب کہ اسی دوران طالبان نے 65 امریکی فوجی گاڑیوں کو تباہ بھی کردیا۔ طالبان جھڑپوں کے بعد افغان فوج کے زیر استعمال امریکی گاڑیوں اور اسلحہ جیسے ہموی، ٹرکس، آرٹلری گنز اور اسالٹ رائفلز اپنے ہمراہ لے جاتے تھے۔

طالبان نے گزشتہ ماہ جن 715 امریکی فوجی گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے اُن میں 270 فورڈ رینجر لائٹ ٹرک، 141 نیویسٹر انٹرنیشنل 7000 میڈیم ٹرک، 329 ایم 1151، کارگو بیڈ M1152 ہمیوز اور باردوی دھماکوں میں محفوظ رہنے والی 21 گاڑیاں شامل ہیں۔

فوربز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر طالبان چھینی گئی امریکی فوجی گاڑیوں کے لیے فیول کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اس جنگی گاڑیوں اور اسلحے کی وجہ سے جلد ہی مزید اور علاقوں میں اپنی حکومت بنالیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا