English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ ہائی کورٹ نے لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کے دو حکم نامہ پر عبوریروک لگادی

share with us

:23 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کے روز لکشدیپ میں ڈیری فارموں کو بند کرنے اور اسکولوں میں طلبہ کو دیے جانے والے مڈ ڈے میل سے گوشت سمیت اشیاء نہ دینے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔
چیف جسٹس ایس منی کمار اور جسٹس شاجی پی چالی کی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف کاوارتّی کے ایک شخص کی مفاد عامہ کی عرضی پر سنوائی کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ جب تک جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا جاتا ہے‘ اس وقت تک ان دونوں اصلاحات کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ عدالت نےاس بابت مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ جوابی حلف نامہ داخل کرے۔ ساتھ ہی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں دو ہفتے کے اندر جواب دائر کرے۔

واضح رہے لکشدویپ مستقل سرخیوں میں ہےاور وہاں کے نئے ایڈمنسٹریٹر پرفل کھوڈا پٹیل کے حالیہ اعلانات سےمقامی لوگوں میں زبردست ناراضگی ہے۔ پٹیل جو گجرات کے سابق وزیر ہیں انہوں نے پہلے جزیرہ پر شراب کی پابندی ہٹا دی تھی جس سےلوگوں میں ناراضگی ہوئی ۔ واضح رہےپٹیل جس ریاست یعنی گجرات سےآ تےہیں وہاں پر شراب پر پابندی عائد ہے۔

پرفل کھوڈا پٹیل کے فیصلوں سے خود لکشدویپ کی بی جےپی کے لوگ ناراض ہیں ۔ لکشدویپ کی فلم بنانے والی عائشہ سلطانہ کے خلاف انتظامیہ کےکیس کرنے سے وہاں کے عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا