English   /   Kannada   /   Nawayathi

مویشی چوری کے شبہ میں ائد، بلال اور سیف الاسلام کا پیٹ پیٹ کر قتل

share with us

:21 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)تریپورہ کے ضلع خوائی میں اتوار کے روز صبح مویشی چوری کے شک میں گاؤں کے لوگوں تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، پولیس معاملے تحقیقات کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس آفیسر کرن کمار نے بتایا کہ اتوار کے روز صبح 4 بجے کے وقت کچھ لوگ ایک منی ٹرک میں پانچ مویشیوں کو لے کر اگرتلا کے طرف جارہے تھے اس دوران نمن جیپارہ گاؤں کے لوگوں نے منی ٹرک میں لدے مویشیوں کو دیکھا اور پیچھا کیا، کڑی مشققت کے بعد گاؤں والوں نے مویشی لدے ٹرک کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے بعد گاؤں والوں نے منی ٹریک پر مویشی کے ساتھ سوار تین لوگوں کو تیز دھاردار ہتھیاروں سے پیٹنا شروع کردیا جس سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

کرن کمار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے لوگوں کی شناخت زائد، بلال اور سیف الاسلام کے طور پر ہوئی ہے، فی الحال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک کسی ملزمین کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا