English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا اب ہندوستان میں اسلام کی دعوت دینا جرم ! مذہب تبدیل کروانے کے الزام میں دو افراد گرفتار

share with us

:21 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے لالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کے الزام میں قومی دارالحکومت دہلی کے اوکھلا علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت مفتی قاضی جہانگیر قاسمی اور محمد عمر گوتم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں جنوبی دہلی کے جامعہ نگر کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ لالچ دے کر دوسرے مذاہب کے لوگوں کو مسلمان بناتے تھے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کا مذہب تبدیل کروا چکے ہیں۔

اتر پردیش پولیس کا کہنا تھا کہ اس ریکیٹ میں بہروں کے بچوں اور خواتین کا اسلام قبول کرنا شامل ہے اور اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد مذہب تبدیل کر چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ نوئیڈا میں گونگے اور بہروں کی اسکول کے ایک درجن سے زائد بچے بھی اس میں شامل ہیں۔

ریاست کے نئے انسداد تبادلہ قانون کے تحت گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں اسلامی دعوت مرکز کے چیئرمین کا نام بھی بتایا گیا ہے۔

اترپردیش کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک سے اس ریکیٹ کی مالی اعانت کی جارہی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'دونوں کو تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور ہمیں غیر ملکی مالی اعانت کے دستاویزات اور دیگر اہم ثبوت ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اےڈی جی نے بتایا کہ 'کانپور کے علاقے کلیان پور میں رہنے والے ایک جوڑے کے بہرے اور گونگے بیٹے کا مذہب تبدیل کروا کے جنوبی بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔ ایسے ہزاروں کیس سامنے آچکے ہیں۔

اتر پردیش کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے مزید کہا کہ 'لوگوں کو مذہب تبدیلی کے بدلے رقم اور ملازمت کا وعدہ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا