English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : اموات کی تعداد میں ۴۵ فیصدی کی کمی

share with us

:21 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کورونا کی دوسری لہر اب تیزی کے ساتھ کم ہونے لگی ہے اور اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ میں اموات کی تعداد میں 45 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 14 جون سے 20 جون کے درمیان کے ہیں۔گزشتہ نو ہفتوں میں یہ پہلی مرتبہ ہواہےجب اموات کی تعداد دو ہزار سے کم رہی ۔

واضح رہے ملک بھر میں کورونا سے ہونےوالی اموات میں مستقل کمی درج ہو رہی ہے لیکن ایک ہفتہ کے دوران اتنی بڑی کمی کی سب سے بڑی وجہ ’بیک لاگ ڈیٹا‘ یعنی پرانا ڈیٹا ہے جو ریاستی حکومتیں اب مرکزی حکومت کو بھیج رہی ہیں ۔اس ہفتہ اموات کے 5151 پرانے ڈیٹا کو جوڑا گیا جبکہ اس سے پچھلے ہفتہ اموات کی تعداد 11875 تھی۔

واضح رہےریاست مہاراشٹر سے پرانی تعداد کی سب سے زیادہ رپورٹنگ ہوئی ہے۔ اس درمیان ہفتہ کو مرکزنے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کر کے کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کی کورونا سے موت اسپتال کے باہر ہوئی ہے تب بھی اسےکووڈ موت ہی مانا جائے گا ۔اس سےقبل حکومت صرف اسپتال میں دخل کورونا مریضوں کی اموات کےاعداد و شمار پیش کر رہی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا