English   /   Kannada   /   Nawayathi

بادشاہت کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں دو سابق چیف جسٹس کے خلاف مقدمہ دائر

share with us

عمّان :14 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اردن کی فوجی عدالت نے دو سابق چیف جسٹس کے خلاف بادشاہت کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم بن حسین کی حکومت کو متزلزل کرنے کے الزام میں شاہی عدالت کے ججز مشکل کا شکار ہوگئے۔

شاہی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس باسم عوض اللہ اور شریف حسن زید حسین پر غیر ملکیوں کے ساتھ ملکر سازش کرنے کے الزامات ہیں۔

شاہی پولیس نے دو ججز کو گرفتار کرکے فوجی عدالت میں پیش کردیا تھا جہاں استغاثہ نے ملزمان پر مقدمہ چلانے کی درخواست کی تھی۔

فوجی عدالت کا کہنا ہے کہ شاہی عدالت کے دونوں ملزمان آئندہ ہفتے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا