English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلا اجازت موبائل فون کی تلاشی بیوی کے لیے پڑی مہنگی،جرمانہ عائد

share with us

ابوظبی :29مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) اماراتی عدالت نے شوہر کے فون کی تلاشی لینے کے جرم میں خاتون کو ساڑھے پانچ ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

متحدہ عرب امارات میں اکثر ایسے مقدمات عدالتوں میں سماعت کےلیے پیش کیے جاتے ہیں جن میں شوہر کا بیوی یا اہلیہ کا خاوند کی ذاتی چیزوں جیسے موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ کی بلااجازت تلاشی لینے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ اماراتی ریاست راس الخیمہ میں پیش آیا، جس میں مقامی شہری نے عدالت میں اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، مقدمے میں عرب شہری نے بیوی پر بلا اجازت موبائل فون کی تلاشی لینے کا الزام عائد کیا۔

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق بیوی نے فون میں موجود پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کو شوہر کی بدنامی کیلئے استعمال کیا، بیوی نے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز اپنے شوہر کے موبائل سے اسی کے گھر والوں کو بھیجیں۔

عدالت نے بیوی پر الزام ثابت ہونے پر ریمارکس دئیے کہ بیوی نے شوہر کی ساکھ کو اخلاقی اور مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس کی پاداش میں عدالت بیوی پر ساڑھے پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے وکیل اور عدالت کے اخراجات بھی اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا