English   /   Kannada   /   Nawayathi

50 کروڑ ڈالر کی امداد، اسماعیل ھنیہ کا مصری صدر سے اظہار تشکر

share with us

20مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ بمباری کا شکار غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی خطیر امداد مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور قضیہ فلسطین کے حوالے سے مصری قوم اور حکومت کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ مصر نے ہمیشہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی حمایت کی۔
انہوں نے مصر کی طرف سے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی مدد کے لیے رفح گذرگاہ کھولنے اورغزہ کے عوام کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر بھی مصری حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے انسانی اقدام کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا