English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، بمباری میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد251

share with us

غزہ :20مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، بمباری میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد251 ہوگئی، جن میں 66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت11ویں روزبھی جاری ہے ، صبح سویرے اسرائیلی فورسز نے رہائشی علاقوں میں بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 9فلسطینی زخمی ہوگئے ،

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین میں شہیدہونےوالےافرادکی تعداد251 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے227 اور مغربی کنارے پرجھڑپوں میں24 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے500 سے زائد مکانات تباہ اور72ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شیخ ردوان کے علاقے میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی تھی ، ‏جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے جن میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔

یوسف ابو حسین مقامی براڈ کاسٹ الاقصیٰ ریڈیو اسٹیشن سے وابستہ تھے اور عرصہ دراز سے ‏پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری 2014 کے بعد سے سب سے شدید حملہ ہے، حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہوئے تازہ لڑائی کے 9 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا غزہ میں سرکاری پریس دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر کم از کم 1،615 فضائی حملے کیے ہیں جن میں گھروں، عمارتوں، سرکاری اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا