English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی صورتحال : مکانات منہدم تو عمارتیں بھی زیر زمیں ، جائیں تو جائیں کہاں؟

share with us

غزہ سٹی :20مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کی تاریکی میں غزہ کے علاقوں کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنایا، فوج نے وحشیانہ کارروائی کے بعد مغربی کنارے کو ہلا کر رکھ دیا۔ بے آسرا لوگ اسکولوں اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 52،000 فلسطینی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لے چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی امور آفس (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں 10 مئی سے اب تک غزہ میں 448 تعمیرات کو تباہ کر چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ تمام افراد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری 2014 کے بعد سے سب سے شدید حملہ ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہوئے تازہ لڑائی کے 9 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی امور آفس (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ میں 448 عمارتیں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

او سی ایچ اے کے ترجمان جینس لاؤرکے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 132 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جب کہ 316 عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں میں 6 اسپتال اور 9 طبی مراکز بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا غزہ میں سرکاری پریس دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر گذشتہ نو دنوں میں کم از کم 1،615 فضائی حملے کیے ہیں جن میں گھروں، عمارتوں، سرکاری اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی زیر زمین سرنگوں پر بمباری کے لیے 60 لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔ منگل کی صبح 35 منٹ کے اندر اسرائیلی طیاروں نے 100 سے زائد میزائل داغے۔

اسی دوران غزہ سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی قصبوں پر 100 سے زیادہ راکٹ فائر کیے، لیکن ان میں سے 70 راکٹوں کو اسرائیلی فضائی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا