English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس جاری

share with us

ریاض: 16؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)غزہ میں ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

سعودی عرب کی صدارت میں فلسطین کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس جاری ہے، اجلاس میں فلسطین میں جاری کشیدگی پر سعودی وزیر خارجہ نے اظہار تشویش کیا اور اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کی شدید مذمت کی۔

دوسری جانب فلسطین میں اسرائیل کے مظالم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اس سے قبل اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو امریکا نے مؤخر کروا دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی کی جانب سے مسلسل نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 170 سے زائد افراد شہید اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا