English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات تیز ترین موبائل نیٹ ورک رکھنے والا ملک بن گیا

share with us

یو اے ای : 05؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)عالمی انٹرنیٹ انٹلیجنس فرم اوکلا کے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں متحدہ عرب امارات تیز ترین موبائل نیٹ ورک رکھنے والا ملک بن گیا۔

یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ رکھنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ انٹیلی جنس فرم اوکلا کے مطابق یہ ریٹنگ سال رواں کی پہلی سہ ماہی سے متعلق ہے۔

اس حوالے سے عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج کے ان تین ممالک میں شامل ہے جو اوکلا کی ٹاپ فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں قطر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے۔

اوکلا کی عالمی انٹرنیٹ اسپیڈ فہرست کے مطابق یو اے ای میں ڈاؤن لوڈ اوسط اسپیڈ 178.52 ایم بی پی ایس ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ اسپیڈ 48.40 ایم بی پی ایس تک ہے۔

انڈیکس میں 135 سے زائد ممالک سے کا جائزہ لیا گیا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کا موازنہ کیا گیا ہے۔ یہ اصلی صارفین کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد و شمار ہیں۔موبائل انٹرنیٹ کی اسپیڈ پچھلے سال سے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے پچھلے سال لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنے دفاتر اور کام کرنے کے مقامات سے دور ہونا پڑا اور گھروں سے کام کرنا پڑا جس میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کا انتہائی اہم کردار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا