English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کوکتی نگر میں مسجد سارہ کا نماز عصر سے عمل میں آیا افتتاح

share with us

بھٹکل 11؍اپریل2021(فکروخبرنیوز)  یہاں کے کوکتی نگر میں نمازِ عصر سے امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کی امامت ک ساتھ مسجد سارہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مختصر سی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں مسجدوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں آباد کرنے کی فکر کرنے پر توجہ دلائی گئی۔ 

مسجد کی شرعی حیثیت اور مسجد کا مقام و مرتبہ پر مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے کہا مسلم معاشرہ کا وجود مسجد کے بغیر نامکمل ہے اور اس کی تکمیل مسجد کی تعمیر سے ہوتی ہے اور اسی طرح انسان کی پیدائش کا مقصد اللہ کی عبادت کرنا ئہے اس لیے اللہ نے سب سے پہلے مسجد کی تعمیر فرمائی اسی طرح مدینہ ہجرت کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھروں کی تعمیر سے پہلے مسجد نبوی کی تعمیر کی اور مسجد کی وجہ سے پورا محلہ روشن ہوا ۔  مسجد کی ظاہری تعمیر کے بعد مسجد کو آباد کرنے کی ذمہ داری بھی محلہ والوں کی ہے۔ اسی طرح  مسجد کے اعمال و شبینہ مکاتب کے نظام کو مستحکم کرنا چاہیے اور بڑوں کے لیے تعلیم کا الگ سے نظام مرتب کرنا بھی ضروری ہے جس طرح سے مسجد نبوی میں نظام تھا جسمیں تفسیر و حدیث اور فقہ کے دروس ہوتے تھے۔ 

مولانا طلحہ رکن الدین ندوی جنرل سکریٹری جماعت المسلمین بھٹکل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کشادہ جگہ میں مسجد کی بہت ضروری تھی مولانا نے کہا کہ جماعت کے تحت 14 مسجدیں ہیں اور مزید تین چار مسجدیں زیر تعمیر ہیں جو مستقبل قریب میں افتتاح ہوگی ۔ مولانا نے جماعت کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آٹھ سو سالہ پورانی تاریخ ہے اور مزید کہا کہ اس جگہ کا انتخاب  اس وجہ سے کیا گیا کہ سابق امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے خواہش ظاہر کی اور یہاں کھڑے ہوکر بہت ساری دعائیں کی اور جناب ابراہیم خلیل صاحب  نے سات گنٹہ جگہ خرید کر مسجد کے لیے وقف کی اور جناب عبداللہ کوبٹے صاحب اس جگہ پر مسجد تعمیر کرنے کے لیے آگے بڑھے اور اس مسجد کی تعمیر میں مولانا انصار ندوی ندوی اور مولانا جمال ندوی و مولانا شاکر صاحب اور مولانا عبدالحسیب ندوی اور نعیم بھائی نے مسجد کی تعمیر کے لیے بہت کوشش کی اور انجینئر سمعان رکن الدین صاحب نے بھی دن بھر کوشش کی اور بھی جن جن لوگوں نے اس کا تعاون کیا ہے وہ سب اجرو ثواب میں برابر شریک ہیں اور محلہ کے لوگوں سے مسجد کو آباد کرنے پر زور دیا۔

صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نے استقبال رمضان کے عنوان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بڑے غفور و رحیم ہے اور وہ بندوں کو اس طرح کے موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ رجوع کرے اور رمضان کے اس موقع پر آہنگ گناہوں کو اللہ سے رجوع ہوکر اپنے گناہوں کی معافی تلافی کریں

ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ماسٹر شفیع صاحب نے مسجد کو آباد کرنے کے تعلق سے کہا کہ مسجد میں وقت سے پہلے پہنچے اور دو رکعت نماز ادا کرے اور زیادہ سے زیادہ وقت قرآن مجید پڑھنے کی عادت ڈالیں اور مسجد کے بنانے والوں اور مسجد کی خدمات کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔ 

اس مسجد کی زمین کو خریدنے میں مسقط جماعت کے جناب مسعود صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تماموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسجد کو تعمیر کرنے میں خصوصا مولانا طلحہ صاحب کا بڑا عمل دخل ہے انہوں نے مسقط جماعت کی طرف سے مولانا کا شکریہ ادا کیا اور جن جن لوگوں نی تعاون کیا ہے ان سبھوں کا نام لے لے کر شکریہ ادا کیا۔

جناب صادق پلور صاحب نے کہا کہ مسجد کا مقصد صرف نماز پڑھنا نہیں ہے بلکہ مسجد سے ہر وہ کام یہاں سے ہونا چاہیے جو امت کے لیے رہنمائی کا باعث ہو اور موصوف نے معاشرے کو پاک صاف رکھنے پر بھی زور دیا 

نائب صدر مسجد عبدالعزیز جناب ماسٹر ملا صاحب نے اس مسجد کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا اور مسجد کو آباد کرنے اور اسے آباد رکھنے کی کوشش کرنے کی بات کہی۔ اور جمعیت عبدالعزیز کی طرف سے جماعت المسلمین اور جناب کوبٹے صاحب و دیگر تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا 

صدر جماعت المسلمین بھٹکل جناب جان عبدالرحمن صاحب نے صدراتی خطبہ میں محلہ والوں کو مسجد سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور یہ مسجد اتنی آباد ہو کہ یہ نمازیوں کے لیے تنگ ہوجائے اور اسے مزید تعمیر کرنے کی ضرورت پیش آئے اور یہ مسجد جماعت المسلمین کے زیر تولیت ہے اس کے لیے آئندہ بھی جماعت کا بڑا تعاون رہے گا۔
 سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا فاروق ندوی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا