English   /   Kannada   /   Nawayathi

این ایس اے منکی جانب سے استقبالِ رمضان کے ساتھ ساتھ قرأت ونعتیہ مقابلہ کا انعقاد

share with us

منکی 11؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز/تعظیم ندوی منکی) نوائط اسپورٹس ایسوسی ایشن(این یس اے منکی) کی جانب سے استقبال رمضان،قرأت و نعتیہ مقابلہ بین المساجد منکی کا کل رات پروگرام منعقد ہوا جس کا آغاز حافظ احمد بن نصراللہ فکردی کی قرأت سے ہوا اور نواس بن نورالحسن کٹنگری نے نعت پاک پیش کی۔

مولانا مذکر کٹنگری ندوی نے جلسہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال بھی کیا،مولانا نے اس کو جاری رکھتے ہوئے استقبال رمضان کے عنوان پر بھی مختصر مگر جامع گفتگو کی۔

مولوی تعظیم قاضی ندوئ نے قرأت مقابلہ کے شرائط و ضوابط کو بیان کیے جس کے بعد مقابلہ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس مقابلہ کے اندر منکی کی 10 مساجد سے نمائندگی ہوئ اور مقابلہ میں صرف عصری اسکولوں کے طلباء تھے۔

علی،فارس،حسنین اور انس نے NSA کا ترانہ پیش کیا۔
مولوی تعظیم قاضی ندوئ نے بہترین مناجات پیش کی۔
رائد قاضی اور فیحان قاضی نے اپنی مترنم آواز میں الگ الگ نعتیں پیش کی۔

نعتیہ مقابلہ کے اندر بھی منکی کی 10 مساجد کی جانب سے نمائندگی ہوئ اور اس مقابلہ میں مدرسے کے طلباء شریک تھے۔
مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوئ تشریف فرما تھے۔ مولانا نے استقبال رمضان کے عنوان پر اہم خطاب سے نوازا اور این یس اے کو اس پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کی صدرات نوائط اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر جناب حسن باپو حسن باپا صاحب نے کی جبکہ  نظامت مولانا مدثر کنچار ندوی اور مولانا تعظیم قاضی ندوی نے کی۔مولوی عکاشہ سکری نے کلمات تشکر کو پیش کیا

پورا پروگرام مقامی میڈیا  اہل منکی نیوز پر لائیو نشر کیا گیا تھا

قرأت مقابلہ کے نتائج 

ماہر بن شریف مختصر (اوّل)
یوسف بن زکریا کڑپاڑی(دوّم)
حمزہ بن ساجد مختصر(سوّم)

نعتیہ مقابلہ کے نتائج 

نُظیف بن نور حاجیکا(اوّل)
شیحان بن مولانا شکیل ابوحسینا(دوّم)
اکمل بن ابومحمد ساوڑا(سوّم)

اول دوم سوم مقام حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا،اور اس کے ساتھ ساتھ تمام مساہمین کو تشجیعی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا