English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناروے کی وزیراعظم پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

share with us

اوسلو: 10اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارویجین وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ناروے کی وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کے باوجود اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا تھا۔

پولیس کے مطابق وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے کورونا پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مخصوص تعداد سے زائد افراد کو گھر پر بلایا تھا تاہم وزیراعظم خود بھی دعوت میں نہیں جاسکیں لیکن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں 2300 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹی وی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے رولز توڑنے پر معافی مانگتی ہوں، میں نے جرمانہ تسلیم کیا ہے اور ادا بھی کروں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا