English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش میں وزیر اعظم مودی کے ستیہ گرہ والے بیان پر اویسی نے پوچھا ایسا سوال کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

share with us

:28مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کو لے کر سیاسی پارٹیوں کی طرف سے لگاتار ایک دوسرے پر زوردار حملے کیے جا رہے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مرشدآباد کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے خطاب میں اویسی نے بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی کو لے کر پی ایم مودی سے ایک انتہائی چبھتا ہوا سوال بھی پوچھا۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’پی ایم مودی نے بنگلہ دیش میں جمعہ کو کہا تھا کہ انھوں نے بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے ستیاگرہ کیا۔ اگر آپ نے بنگلہ دیش کے لیے ستیاگرہ کیا تو پھرمرشدآباد کے لوگوں کو بنگلہ دیشی کیوں کہتے ہیں۔‘‘

اویسی نے بی جے پی کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے ہفتہ کے روز مرشدآباد میں کہا کہ ’’بی جے پی نے اس طرح کی نفرت ملک میں پھیلا دی ہے کہ جب مسلمان کا کوئی بچہ مندر میں پانی لینے کے لیے جاتا ہے تو اس کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔ مسلمانوں کو ’جہادی‘، قبائلیوں کو نکسلی، سیکولر تھنکر اور ملک مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مغربی بنگال کے ووٹروں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں، صرف ہندوستانی آئین کو سمجھ کر ووٹ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا