English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان بنگلہ دیش کے مابین ۵ اہم معاہدوں پر دستخط

share with us

ڈھاکہ:28مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اپنے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر باہمی تعاون کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے اور دونوں پڑوسیوں کے بہتر تعلقات کی تمنا کی۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 12 لاکھ کووڈ ویکسین اور 109 ایمبولینس سونپیں۔ بنگلہ دیش کے دو روزہ دورہ پر آئے وزیر اعظم نریندر مودی اور میزبان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان وفد سطح کی میٹنگ میں ان سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ان پانچ معاہدوں میں کاروباری اور بنگلہ دیش میں آئی ٹی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں ہندوستان کے تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ میٹنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن، ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اور ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورے سوامی بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا