English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات : زبردستی قومی ترانہ گنوانے والے نوجوان کو حراست میں لئے جانے کے دن پولس تھانہ میں کام نہیں کر رہا تھا سی سی ٹی وی :دہلی پولس

share with us

:23مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)دہلی پولس نے پیر کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ دہلی فسادات کے دوران فیضان نامی نوجوان کو حراست میں لئے جانے کے دن جیوتی نگر پولس تھانہ کا سی سی ٹی وی کیمرہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے کام نہیں کر رہا تھا ،

فیضان وہی نوجوان ہے جو شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ سال فروری میں ہوئے مسلم مخالف فسادات کے دوران ویڈٰو میں نظرآیا تھا جسے اس کے کچھ اور ساتھیوں کے ساتھ  پولس اہلکار ان سے  جبرا قومی ترانہ گنوا رہے تھے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کرتے نظر آئے تھے جس کے بعد انہیں حراست میں لے کر جیوتی نگر پولس تھانہ میں مبینہ طور پر حراست میں رکھا گیا تھا وہاں سے  چھوٹنے کے دوسرے ہی روز اس کی موت واقع ہوئی تھی

 وہیں اسی معاملہ کو لے کر فیضان کی والدہ نے اپنے بیٹے کی موت کی ایس ائی ٹی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی ، اس معاملہ کی سنوائی کے دوران اب عدالت کو دہلی پولس نے بتایا ہے کہ ۲۴ فروری اور ۴ مارچ کو جیوتی نگر پولس تھانہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ تکنیکی خرابی کے باعث کام نہیں کر رہا تھا

پولس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ فساد کے روز 24.02.2020کو جیوتی نگر پولس تھانہ کا کیمرہ کام نہیں کر رہا تھا اس کی تفصیلات روزانہ کی ڈائری میں درج کیا گیا ہے ،

دی انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ، پولیس نے نجی کمپنی کی ایک سروس رپورٹ بھی شامل کی ، جس میں ایک انجینئر نے تصدیق کی کہ کیمرے کام نہیں کررہے ہیں اور جب اس نے  جانچ کی تو اسے "کوئی چھیڑ چھاڑ بھی نظر نہیں آئی

انڈین ایکسپریس کے مطابق ، گزشتہ ماہ  پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ ویڈیو میں نظر آنے  والے اہلکاروں کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا