English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کا انتخابی منشور زہریلا ایجنڈہ،ہندوستانیوں کو بانٹنا اور ڈرانا ہی بی جے پی کا مقصد : چدمبرم

share with us

:23مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سرکردہ لیڈر پی چدمبرم نے پیر کے روز بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مغربی بنگال کے انتخابی منشور میں اپنا اصلی چہرہ ظاہر کر دیا ہے۔ سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے جس طرح سے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ حکومت بننے کے پہلے دن شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کیا جائے گا، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کی منشا کیا ہے۔

پی چدمبرم نے کہا کہ ’’سی اے اے ملک کو تقسیم کرے گا، مسلمانوں کے خلاف تفریق پیدا کرے گا اور لاکھوں ہندوستانیوں کو ان کی شہریت کے حق سے محروم کرے گا۔ ارادہ ڈرانے، دھمکانے اور لاکھوں غریبوں و قانون پر عمل کرنے والے شہریوں، خصوصاً مسلمانوں کے ذہن میں ڈر پیدا کرنے کا ہے، کہ انھیں ڈٹینشن کیمپ میں بھیج دیا جائے گا۔‘‘

پی چدمبرم نے اپیل کی کہ آسام اور بنگال کے لوگوں کو بی جے پی اور اس کے ’زہریلے ایجنڈے‘ کو ہرانے کے لیے نتیجہ خیز طریقے سے ووٹنگ کرنی چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں سی اے اے کو نافذ کریں گے۔ امت شاہ نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ہم نے اپنے انتخابی منشور کو ’سنکلپ پتر‘ کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ صرف ایک انتخابی منشور نہیں ہے، بلکہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے ذریعہ مغربی بنگال کے لیے ایک سنکلپ پتر ہے۔ اور بی جے پی کے انتخابی منشور کے مرکز میں ’سونار بانگلا‘ ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا