English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ میں نام نہاد لو جہاد کومدعہ بنائے گی بی جے پی

share with us

:23مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکزی وزیر سدانند گوڑا نے پیر کے روز کیرالہ کے وزیراعلی اور ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی۔گوڑا نے کہا کہ کیرالہ جمہوری حکومت نہیں ہے۔اس کی حکمرانی میں شفافیت نہیں ہے۔ریاست میں قانونی انتظام درست نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں وزیراعلی کے کچھ قریبی لوگوں کی حکومت ہے۔سونے کی اسمگلنگ معاملے میں وزیراعلی کا دفتر ملوث ہے۔اسپیکر اور وزراء کے تعلقات ملزم سواپنا سریش سے ہیں۔وزیر اعلی ریاست کی ضروریات کے لئے مرکز سے رجوع کرنے سے گریزاں ہیں۔سی پی ایم نے ڈیواسوم بورڈ کو ایک سیاسی مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔لیکن اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو اس میں تبدیلی کی جائے گی۔

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کیرالہ میں لوجہاد پر پابندی عائد کی جائے گی

گوڑا نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ طاقت عوام کو دے دی جائے گی۔کیرالہ میں لود جہاد موجود ہے اور عیسائی ہی اس کا سب سے بڑا شکار ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو یوپی ماڈل کے مطابق یہاں بھی لو جہاد پر پابندی عائد کی جائیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا