English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال میں سی اےاے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی نے آسام کے انتخابی منشورسے سی اے اے سے کیا کنارہ

share with us

 مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کرنے کا مدعہ زور شور سے اٹھانے والی بی جے پی نے آج آسام کے لئے انتخابی منشور جاری کر دیا ہے ،  ، لیکن اپنے آسام کے  انتخابی منشور میں اس قانون کا کوئی ذکر نہیں کیاہے۔تاہم ، اس منشور میں اپنے 10 وعدوں میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کا ذکر کیا گیا ہے

بھارتی جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے منشور میں 'حقیقی بھارتی شہریوں' کو تحفظ دینے اور دراندازیوں کو باہر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انتخابی منشور جاری کرتے وقت نڈا نے کہا کہ ' ہم آسام کی حفاظت کے لیے درست این آر سی پر کام کریں گے۔ہم حقیقی بھارتی شہریوں کی حفاظت کریں گے اور دراندازی کو روکیں گے، تاکہ اہوم تہذیب و ثقافت محفوظ رہے۔آسام میں سیاسی حقوق کی حفاظت کے لیے ہم حدبندی کے عمل کو تیز کریں گے'۔۔

منشور میں لوگوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے "برہمپتر ویژن" کے تحت اضافی پانی کے تحفظ کے لئے برہم پتر کے اطراف میں ایک بڑے آبی ذخائر بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

ساتھ میں اس منشور میں بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ '30 لاکھ مستحق خاندانوں کو اوروندوئی اسکیم کے تحت ہر ماہ 3،000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔'

آسام اسمبلی انتخابات تین مراحل میں کروائے جائیں گے۔اس سے قبل بی جے پی نے آج آسام اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔اس موقع پر آسام کے وزیراعلی سربانند سونووال، بی جے پی ریاستی صدر رنجیت کمار داس بھی موجود رہے۔

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو آسام میں بدرالدین اجمل کی زیرقیادت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ساتھ کانگریس کے ’’اتحاد‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسمبلی انتخابات کے بعد ان کا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو دراندازی کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

بتادیں کہ مغربی بنگال کے اپنے منشور میں بی جے پی نے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں سی اےاے نافذ کرنے کا وعدہ کیاہے جبکہ آسام میں سی اےاے کی پرزور مخالفت کو دیکھتے ہوئے اس معاملہ پر خاموشی برتی گئی ہے ، 

یادرہے کہ آسام میں سی اےاے قانون کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے تھے جس میں کچھ لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی تھی

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز کانگریس نے ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کا منشور جاری کیا تھا، جس میں پارٹی نے سی اے اے، پانچ لاکھ سرکاری، گھریلو خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے دینے اور 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

آسام میں پہلے مرحلے میں 47 سیٹوں پر 27 مارچ کو ووٹ کرایا جانا ہے۔2 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا