English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں 58 روز میں 10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل

share with us

واشنگٹن :22مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں 58 روز میں 10 کروڑ افراد کی ویکسین نیشن مکمل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے امریکا میں سب سے زیادہ تباہی پھیلائی، جہاں لاکھوں افراد وبا کا شکار ہیں۔

کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کےلیے بائیڈن انتظامیہ نے کرونا ویکسین نیشن کےلیے ہنگامی اقدامات اٹھانا شروع کردئیے، امریکا میں 58 روز میں 10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں روزانہ ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں لگائی جارہی ہیں، آئندہ 100 روز کےلیے ویکسی نیشن کے نئے ہدف کا اعلان کروں گا۔

کرونا سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا