English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھر والوں کو باندھ کر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات،سی سی ٹی وی کا بھی خوف عوام کے دلوں سے کیوں چلا گیا!

share with us

22 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکا میں ایک گھر میں دن دہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی جس میں 3 ملزمان نے 5 افراد کو باندھ کر 40 ہزار ڈالر لوٹ لیے۔

امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیش آنے والا یہ واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرا میں ریکارڈ ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 ملزمان گھر کے کھلے دروازے سے اندر داخل ہوگئے۔

ملزمان نے پستول لہرا کر اندر موجود 5 افراد کو اوندھے منہ زمین پر لیٹنے کا حکم دیا اور اس کے بعد ان کے ہاتھ پیچھے کر کے زپ ٹائی سے باندھ دیا، بعد ازاں وہ ایک 43 سالہ شخص کو پستول کی نوک پر مکان کے اندر لے گئے۔

ملزمان نے اسے دھمکا کر اس سے رقم کے بارے میں دریافت کیا اور گھر میں موجود 40 ہزار ڈالرز کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے گھر کے کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اہل خانہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے البتہ وہ صدمے کی حالت میں اور خوفزدہ ہیں، پولیس نے اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس حوالے سے کوئی معلومات رکھتے ہیں تو پولیس سے شیئر کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا