English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : کار اور ٹیمپو کے مابین پیش آئے تصادم میں خاتون زخمی ، ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلور منتقل

share with us

بھٹکل 26؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز)  شہر میں آج شام کو پیش آئےسڑک حادثہ میں ایک خاتون  شدید زخمی  اور دیگر کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ یہ حادثہ اہم شاہراہ مسجد طور کے قریب پیش آیا جب طوفان نامی ٹیمپو اور ایک کار آپس میں ٹکراگئے۔

اطلاعات کے مطابق کار پر ہوناور سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے جن کی شناخت عائشہ ، امیراللہ اور غوثیہ بی بی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان کی کار مخالف سمت سے آرہی طوفان ٹیمپو سے   ٹکراگئی ۔ حادثہ میں غوثیہ بی بی کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جنہیں شہر کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلور منتقل کیا گیا ہے ۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ دونوں سواریوں کے اگلے حصہ کو پہنچنے والے نقصان سے کیا جاتا ہے۔ دونوں سواریوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور واقعہ پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا