English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : بہترواں یومِ جمہوریہ پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

share with us

بھٹکل 26؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز) شہر میں آج بہترویں یومِ جمہوریہ کی تقاریب پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئیں۔  مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ)میں منعقد کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر ایس بھرت نے ترنگا لہرا ایا ور سلامی دی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے سنیل نائک ، پولیس اور مختلف اسکولوں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے وہاں کے طلباء موجود تھے  جنہوں نےپریڈ میں حصہ لیا۔ موقع پر موجود سبھی لوگوں نے جھنڈے کو سلامی دی اور پورے  جوش کے ساتھ قومی ترانہ گاتے ہوئے اپنے وطن سے محبت کا ثبوت پیش کی۔  اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایل اے نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

اس کے علاوہ  شہری پولیس تھانہ ، میونسپل کونسل اور مختلف اسکولوں علی پبلک اسکول ، انجمن حامئی مسلمین کے مختلف شعبوں اور دیگراسکولوں میں بھی آج یومِ جمہوریہ کی تقاریب منعقد کی گئی ۔ واضح رہے کہ کوویڈ کی وجہ سے چھوٹے بچوں کو تقریبات کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا