English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر کوٹا سرینواس کے خلاف فیس بک پوسٹ پر حامیوں نے کیا معاملہ درج

share with us

برہماور 21؍جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) انل کمار شیٹی نامی شخص کی جانب سے ریاستی وزیر کوٹا سرینواس پجاری کے خلاف فیس بک پر غلط معلومات شائع کرنے پر کوٹا پولیس تھانہ میں وزیر کے حامیوں نے معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک پر الزام عائد کیا ہےکہ زیرو فیصد پر قرض کے لیے منظور ہوئے پچاس کروڑ روپئے کے سلسلہ میں  مذکورہ وزیر نے ذات پات کی سیاست کی ہے۔

ملزم نے اس پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فیس بک اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا اور اب وہ پوسٹ نکالی بھی جاچکی ہے۔ ملزم نے مذکورہ وزیر کے حامیوں سے معافی بھی مانگی ہے جب انہوں نے اس پوسٹ کے تعلق سے اس سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا