English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ تعلیم القرآن کے زیر اہتمام میکرس ہب کے تعاون سے شبینہ مکتب کے بچوں کے لیے فن ٹرونک ورکشاپ کا انعقاد

share with us

 شبینہ مکتب میں سائنس کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد، طلباء کی دلچسپی والی چیزوں سے انہیں شبینہ مکتب کے قریب کرنے کی ضرورت : علماء کااظہارِ خیال

بھٹکل 17؍ جنوری2021 (فکروخبرنیوز) جامع مسجد بھٹکل کے زیر اہتمام چل رہے شبینہ مکتب مدرسہ تعلیم القرآن کے زیر نگرانی طلباء  کے لیے الیکٹرانک میدان میں آگے بڑھنے کا ایک سنہرا موقع فراہم کیا گیا اور پندرہ روزہ فن ٹرونک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بڑی دلچسپی سے الیکٹرانک اشیاء کے استعمال کا طریقۂ کار جاننے کی کوشش کی اور خوشی کی بات یہ ہے کہ عملی طور پر اسیتیاربھی کیا۔ 
لاک ڈاؤن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی شیلڈ تیار کرنے والے ادارہ میکرس ہب نے ان بچوں کی رہنمائی کی اور انہیں اس میدان میں آگے بڑھنے کے گر بھی بتائے۔ فکروخبر سے بات چیت کرت ہوئے میکرس ہب کے ذمہ دار نہیل نے بتایا کہ اس سے قبل ہم نے بچوں کے لیے پندرہ روز ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا جو کامیاب رہا، اب مدرسہ تعلیم القرآن کے ذمہ داران کی درخواست پر یہاں کے طلباء کے لیے یہ پندرہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جو بڑی حد تک کامیاب رہا۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں ایک عام رجحان ہے کہ سائنس کا موضوع بڑا خشک ہے اور اس کے لیے ذہن تیز ہونا ضروری ہے لیکن یہ بات صحیح نہیں ہے۔  چھوٹی چھوٹی اشیاء کے استعمال کا طریقۂ کار جان کر اسے نئے انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے اوراس کے لیے بڑی محنت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماشاء اللہ ہمارے طلباء بہت ذہین ہیں اور جلد ہی طریقۂ کار سیکھ لیتے ہیں۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ طلباء کی صحیح رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اس میدان میں آگے بڑھایا جائے۔ 
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا محمد الیاس ندوی کہا کہ شبینہ مکاتب میں اس طرز کے پروگراموں کا انعقاد کافی اچھی پہل ہے۔ اب جماعت المسلمین کے زیر اہتمام ہر شبینہ مکتب میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرکے طلباء کی دلچسپی برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس بہانے انہیں شبینہ مکاتب سے قریب کرتے ہوئے ان کے اندر شوق پیدا کرنا چاہیے۔ 
حیدرآباد سے تشریف لانے والے مہمان  اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے فرزند مولانا       نے کہا کہ بڑے بڑے علماء اور دانشوران نے جس طرز کی ترقی اس میدان میں کی ہے انہیں بھی اللہ تعالیٰ نے آپ جیسے ہی عقل عطا فرمائی لیکن انہوں نے محنت کی اور آگے بڑھتے چلے گئے۔ ہمیں بھی اس میدان میں آگے بڑھتے ہوئے ترقی کرنی ہے۔ 
امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے کہا کہ سائنس کے میدان میں مسلمانوں نے کارہائے نمایاں انجام دی ہیں۔ اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے ہمیں ان چیزوں کو اپناتے ہوئے ترقی کی ضرورت ہے۔ 
صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم قاسمی  اور صدر جماعت المسلمین بھٹکل جناب عبدالرحمن محتشم صاحب نیاس ورکشاپ کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا