English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : تفریح اور یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کے لیے اغوا کی ناکام کوشش ، پولیس حقیقت کا پتہ لگانے میں مصروف

share with us

منگلورو 16 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر کے کونچڈی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس نے نو عمر لڑکوں کے اغوا کی کوشش کے سلسلے میں شہر کے کونچاڈی اور بونڈیل کے رہائشی تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ تینوں ملزمان میں سے ایک کالج کا طالب علم ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ذریعہ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ کام یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی نیت سے تفریح ​​کے لئے کیا ہے۔

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق پہلی جماعت میں زیر تعلیم ایک لڑکی ، تیسری جماعت میں زیر تعلیم تین لڑکے اور چھٹی میں زیر تعلیم ایک لڑکا  بدھ کی شام سات بجے کے لگ بھگ کونچڈی کے مہالاسا مندرسے گھر واپس لوٹ رہا تھے۔ ان کے ساتھ دو بچوں کے دادا بھی تھے۔ بچے اپنے دادا کے سامنے بھاگ رہے تھے۔

تیسری جماعت میں زیر تعلیم تین لڑکے مندر کی سیڑھیوں سے اترکر سڑک پر چلنے لگے۔ جیسے ہی آگے بڑھے تو ایک اسکوٹر پر سوار تین افراد میں ایک اترا اور سڑک پر چل رہے دو لڑکوں میں سے ایک پر بڑے تھیلا ڈال کر اس کو اپنے قبضہ میں کرنے کی کوشش کی لیکن وہ لڑکا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اسی طرح یہ ترکیب دوسرے پر بھی آزمائی لیکن وہ بھی بچ نکلا۔ 

چھٹی جماعت میں زیر تعلیم شیوم نے جیسے ہی دونوں کا اغوا ہوتے دیکھا تو بائک پر آنے والوں پر پتھر پھینکے اور ان کے ساتھ موجود دادا نے مدد کے لیے آواز لگائی۔ اس دوران دو کاریں کھڑی ہوگئیں اور کچھ مقامی لوگ بھی مدد کے لیے آگے بڑھے۔ ان کو جمع ہوتا دیکھ کر مجرموں نے وہاں سے فرار ہونے میں اپنی عافیت سمجھی۔ 

یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں نے یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کے لیے لڑکوں کا اغو کررہے تھے ، انہوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ یہ سب انہوں نے تفریح کے لیے گیا تھا۔ 

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا