English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیر پھسل کر ندی میں گرنے سے آٹھ سالہ لڑکا جاں بحق

share with us

  بیلتنگڈی 11 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) اپنے والدین کے ساتھ ددیہال آیا آٹھ سالہ لڑکا ندی میں پیر پھسل کر گرنے کے بعد ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ لڑکے کی شناخت ایہان عبداللہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ دراصل لڑکے کی دادی بیمار تھی اور اسے دیکھنے کے لیے فاروق ، اس کی اہلیہ عابدہ کاکنجے کے قریب چیبیدے پہنچے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ ندی کے کنارے کپڑے دھونے کے لیے پہنچے گھر کے دیگر افراد کے ساتھ ایہان بھی پہنچا تھا۔ کھیل کھیل میں اس کا پیر پھسل گیا اور وہ سیدھے ندی میں جاگرا۔ کچھ ہی دیر بعد اسے ندی سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا لیکن راستے ہی میں اس نے اپنی آخری سانس لی۔

دھرمستھلا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا