English   /   Kannada   /   Nawayathi

شوپیاں فرضی انکاونٹر :تو 20لاکھ روپئے انعام کے لئے تین بے گناہ مزدوروں پر فوجی نے برسائی تھی گولیاں !

share with us

:11؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ سال جولائی میں شوپیان میں پیش آئے مبینہ فرضی انکاونٹر میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملہ میں پولس چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ  آرمی کپتان‘ نے 20 لاکھ روپئےکے لئے دو مقامی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان تین بے گناہ مزدوروں کا قتل کر دیا تھا جس میں ایک ۱۶ سالہ لڑکا بھی شامل تھا

فی الحال کپتان بھوپیندرسنگھ فوج کی تحویل میں ہے‘

ذرائع کے مطابق فوجی کو کورٹ مارشل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ معاملہ 18جولائی2020 کو امشی پورا انکاونٹر سے جڑا ہوا ہے ، جس میں راجوری ضلع کے تین نوجوان امتیاز احمد‘ ابرار احمد‘ اور محمد ابرار کو ماردیاگیاتھا اور انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کیاگیاتھا۔

اس ضلع کے چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کی گئی چارج شیٹ میں اس کیس میں ملوث دوشہری تابش نظیر اور احمد لون کے رول کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہے۔

اس کے بعد لون گواہ بن گیااور مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم پر مشتمل بیان بھی درج کرایاہے۔سوشیل میڈیا پر یہ بات گشت کرنے پر کہ تینوں نوجوان دہشت گرد نہیں تھے‘ مذکورہ فوج نے کورٹ آف انکاوئری کے احکامات جاری کئے جو ستمبر کے اوائل میں ختم ہوئی۔

اس میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ دستوں نے آرمڈ فورسیس اسپیشل پاؤر ایکٹ(اے ایف ایس پی اے) کے تحت فراہم کردہ اختیارکابیجا استعمال“ کیاہے۔

اس کے پیش نظر فوج نے ڈسلپنری کاروائی شروع کی۔ ڈی این اے جانچ کے ذریعہ امشی پورا میں مارے گئے نوجوانوں کی نعشوں کی شناخت کی گئی اور اور نعشوں کو اکتوبر کوان کے گھر والو ں کے سپرد کردیاگیاتھا۔

پندرہویں بٹالین جنرل بی ایس راجو نے کہاکہ شواہد اکٹھا کئے جاچکے ہیں اور قانون کے مطابق اگلی کاروائی فوج کرے گی۔ معاملے سے واقف عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کپتان کو اے ایف ایس پی اے1990کے تحت فراہم کردہ اختیارات کی خلاف ورزی اور چیف آف آرمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے منظور شدہ اقدامات پر عمل نہ کرنے کی وجہہ سے کورٹ مارشل کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔

جموں اور کشمیر پولیس کی اسپیشل تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے دائر کردہ چارج شیٹ میں 75عینی شاہدین کو شامل کیاگیاہے جو حقائق کی حمایت میں کھڑے ہیں اور اس کے علاوہ تکنیکی شواہد جیسے معاملے میں ملوث ملزم افراد کے کال کی تفصیلات بھی اس میں شامل ہیں۔

واقعہ کے وقت کپتان سنگھ کی ٹیم میں شامل صوبیدار گرورام‘ لانس نائیک روی کمار‘ سپاہی اشونی کمار او ر یوگیش نامی فوجی اہلکاروں کے ناموں کو بھی چارج شیٹ میں شامل کیاگیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا